پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 18, 2025 | 23:14:PM
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: جنید اکبر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے تھانہ حضرو میں درج مقدمے کے نامزد ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے، عدالت نے رکن قومی اسمبلی  جنید اکبر کو گرفتار کر کے 20 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ملزم کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ حضرو میں مقدمہ درج ہے ،ملزم جنید اکبر کے خلاف 25 نومبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ملزم جنید اکبر پر توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان معذور ہوگئے؟ ہسپتال سے صحت سے متعلق اہم خبر  آگئی