ملک میں موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان) محکمہ موسمیات نے2 دن ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردونواح میں بارش ، کوہ سلیمان، شیرانی اور دانہ سر میں بھی کئی گھنٹے سے موسلادھار بارش جاری ہے جبکہ سندھ سمیت آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اور19 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا،مری، گلیات، کشمیر اور کوہ سلیمان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے / طغیانی کاخدشہ ہے۔
اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارش کے باعث بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر،خطہ پوٹھوہار، اسلام آ باد اور شمال مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گلگت بلتستان،وسطی /جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی/زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن کورونا میں مبتلا، صدارتی الیکشن کی نامزدگی بھی خطرے میں پڑ گئی
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں اکثر مقامات پرآندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہنا ہے کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، کوئٹہ، زیارت، مستونگ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے.
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام/رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد اورسجاول میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں آندھی، طوفان کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے شہر کراچی میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا ، 20 جولائی سے کراچی میں تیز بارش متوقع ہے،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی27ویں نمبر پر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 68 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ،جہلم ، سرائے عالمگیراور دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔