(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔
اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ کیا گی، اجلاس میں چار نکات پر گفتگو اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی ۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا، مارچ میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل ، حامد رضا اور راجا ناصر عباس شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پرپابندی، خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اہم فیصلہ کر لیا
اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کامقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے،عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔