چیئر مین پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 20جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے

Jul 18, 2024 | 18:57:PM
چیئر مین پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 20جولائی کو سری لنکا روانہ ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے 20 جولائی کو سری لنکا روانہ ہونگے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے،آئی سی سی کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں شیڈول ہے،آئی سی سی اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کے بجٹ سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی،چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ایونٹ میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی ، پی سی بی 3وینیوز پر تمام 8 ٹیموں کے میچز کے انتطامات کر رہا ہے ،چیمپئنز ٹرافی کیلئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کنوارے اور طلاق یافتہ افراد کی تعداد کتنی ہے ؟ادارہ شماریات نے حیران کن انکشاف  کر دیا