ویمنز ایشا کپ کا کل سے سری لنکا میں آغاز ہو گا

دوسرے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

Jul 18, 2024 | 19:04:PM
ویمنز ایشا کپ کا کل سے سری لنکا میں آغاز ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا کل سے سری لنکا کے شہر دمبولا میں آغاز ہو گا۔

اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گی، کپتان ندا ڈار مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں۔

کپتان پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ندا ڈار کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑیوں نے کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں سخت محنت کی ہے، اچھا کھیل پیش کر کے کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے

واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا میچ 21 جولائی کو نیپال اور تیسرا میچ 23 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔