چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97ویں سالگرہ کی جی ایچ کیو میں تقریب،اہم عہدیداران کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97ویں سالگرہ کی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی سہ فریقی افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی، چیف آف آرمی سٹاف نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نےپی ایل اے کو مبارکباد دی اور چینی دفاع، سلامتی اور ملکی ترقی میں پی ایل اے کے تعاون کی تعریف کی، آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں،دونوں فوجیں دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چینی سفیر نے پی ایل اے کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے،پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیزکو کتنی رقم اداکی گئی؟سابق وزیر تجارت نے حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا