محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت ملک بھر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح کے وقت مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، کرک، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پرآندھی،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم لسبیلہ، خضدار، آوران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اورقلات میں تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام،رات کے دوران سکھر، شکار پور، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، میرپور خاص، سانگھڑمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں،جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔اس دوران دادؤ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی میں ہلکی بارش اوربونداباندی ہو سکتی ہے۔ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی47، خیرپور، دادؤ، جیکب آباد اور رحیم یارخان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہم اعزاز حاصل کر لیا