ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ:پاکستانی کھلاڑی محمدعثمان نے تاریخ رقم کردی

Jul 18, 2024 | 20:34:PM
ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ:پاکستانی کھلاڑی محمدعثمان نے تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستانی سٹرینتھ لفٹرٹر محمد عثمان  نےگیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ2024 قازقستان میں تاریخ رقم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گیارہویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ  انکلائن بینچ پریس چیمپئن شپ 2024 یو ایس ٹی کامینو گورسک  قازقستان میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم  کے کپتان محمد عثمان نے 85kg کلاس سینئر کیٹگری میں انکلائن بینچ پریس 132.5kg، بائسپس کرل 72.5kg، ہیک لفٹ kg225  وزن اٹھا کر بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر ایک گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتا کر  تاریخ رقم کر دی ۔

ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہو کر پاکستانی پہلوان نے اپنا میڈل فلسطین کے نام کیا اور  پاکستان کا جھنڈا فلسطین کے پرچم کے ساتھ فخر سے بلند کیا اور پوری دنیا میں پیغام جاری کیا کے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین منظور شاہین انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور پریزیڈنٹ عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، وائس پریزیڈنٹ وقاص ظفر انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر نے پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کی واپسی پر بھرپور جوش وخروش کے ساتھ استقبال کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عبید شاہ نے بابر اعظم کی درگت بنا دی ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل