پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی معظم خان جتوئی اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج

Jul 18, 2024 | 21:17:PM

(عامر ڈوگر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مظفر گڑھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی معظم خان جتوئی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ممبر قومی اسمبلی معظم خان جتوئی کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، علاقہ مجسٹریٹ شہزاد انجم سدھو نے معظم خان جتوئی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا، عدالت کی جانب سے اینٹی کرپشن کی جانب سے معظم خان جتوئی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

معظم خان جتوئی کے وکلاء نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی، معظم جتوئی کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سڑک کا ٹھیکہ الاٹ کروانے کے معاملے میں معظم خان جتوئی کا کوئی کردار نہیں ہے، عدات نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد معظم خان جتوئی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے معظم خان جتوئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سید عاصم منیر دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے معظم خان جتوئی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، معظم خان جتوئی پر الزام تھا کہ انہوں نے بطور ایم پی اے من پسند ٹھیکیدار کو سڑک کا ٹھیکہ الاٹ کروایا، اینٹی کرپشن کے مقدمے کے مطابق سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور کرپشن کی گئی۔

مزیدخبریں