ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے پہلے کسی نے مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا: سوناکشی

Jul 18, 2024 | 22:44:PM
ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے پہلے کسی نے مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا: سوناکشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ انھیں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں بطور فریدن کاسٹ کرنے سے قبل کسی نے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ جب ایک اداکارہ بطور گرل نیکسٹ ڈور، سوئٹ گرل، سوئٹ وائف کا کردار ادا کرسکتی ہے تو پھر ہیرامنڈی میں فریدن جیسا کردار کرکے تو اور زیادہ مزہ آتا ہے، میں بہت خوش ہوں کہ کسی نے میرے بارے میں سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا جس پر انہوں نے مجھے اس کردار میں دیکھا اور وہ تیار ہوئے، میں ان کی بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ میں منفی، جھگڑالو اور نفسیاتی قسم کے کردار کرنے میں دلچسپی رکھتی تھی، لیکن سنجے لیلا کی جانب سے فریدن کے کردار میں مجھے کاسٹ کرنے سے قبل کسی نے بھی مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل8‘ کیلئے ٹام کروز کے نئے اسٹنٹ کی دھوم

سوناکشی سہنا نے کہا کہ میں بھنسالی صاحب کی بہت شکر گزار ہوں اور بطور اداکار اس قسم کا چیلنجنگ رول ملنا بہت عمدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں کچھ مختلف کرنا ہوتا ہے۔