چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے

Jul 18, 2024 | 22:52:PM
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

موسم گرما کی تعطیلات کے باعث پرنسپل سیٹ پر صرف ایک بنچ معمول کے مقدمات سنے گا، پرنسپل سیٹ پر جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال مقدمات کی سماعت کریں گے، لاہور اور کوئٹہ رجسٹری میں بھی ایک ایک بنچ معمول کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے کورٹ فیس 500 روپے کرنے پر ہڑتال کی کال دیدی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کسی بینچ کا حصہ نہیں تھے۔