خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Jul 18, 2024 | 23:35:PM
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور ،شانگلہ،چترال، مالا کنڈ ،سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، نوشہرہ ،اپردیر،دیرشہر، براول ، شرینگل،لرجم ،ضلع دیر لوئر ،دیرلوئر،خال واڑی میدان تیمرگرہ ،ثمرباغ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 211کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان، ہاردیک پانڈیا کو زور دار جھٹکا