عید کی خوشیاں منانے کیلئےپکنک پہ آئے باپ، بیٹا اوربیٹی دریائے سندھ میں ڈوب گئے

Jun 18, 2024 | 22:25:PM
 عید کی خوشیاں منانے کیلئےپکنک پہ آئے باپ، بیٹا اوربیٹی دریائے سندھ میں ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اٹک کے قریب باغ نیلاب کے مقام پر  عید کی خوشیاں منانے کیلئے آئےباپ، بیٹا اوربیٹی دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  متاثرہ خاندان عید کی خوشیاں منانے پکنک پر دریائے سندھ آئے تھے، ریسکیو  کے مطابق  ڈوبنے والے باپ خرم شہزادکومقامی لوگوں نےبچالیا، جب کہ  بیٹے شہیرکی لاش مقامی لوگوں نے ہی نکالی اور مقتول کی بہن کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ اندھیرا ہونےکےباعث بچی کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں2 کشتیاں ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ