(ویب ڈیسک)ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں امریکی ریپر اور پروڈیوسرجوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جوناتھن ایچ اسمتھ اپنے مداحوں میں لل جون کے نام سے مشہور ہیں،بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریپر اور پروڈیوسر لل جون نے گزشتہ جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد کا دورہ کیا، اس دوران جون سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔
لل جون کی کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریپر مسجد کے امام کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگریزی زبان میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔اسلام قبول کرنے پر امریکی ریپر کو سوشل میڈیا پر اُمتِ مسلمہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے.
بعد ازاں امریکی ریپر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے بےلوث محبت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پورا قرآن پاک پڑھاتھا، وِل سمتھ کا انکشاف
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لل جون 1972 میں جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیدا ہوئے، انسٹاگرام پر لل جون کے فولورز کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے ۔
مزید برآں لل جون کو 2000کی دہائی میں ہپ ہاپ میوزک کو فروغ دینے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔