جے یو آئی نے سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان )مخصوص نشستوں کے حلف کا معاملہ،جمعیت علمائے اسلام(ف) نے سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی کو خط لکھ دیا ۔
جے یو آئی (ف)کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق سیکرٹری اسمبلی سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کو حلف کے لئے اجلاس بلایا جائے،اجلاس نہیں بلایا جاتا تو منتخب نمائندوں سے سپیکر چیمبر میں حلف لیا جائے۔
خط جےیوآئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان نے لکھا خط کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کے حلف کے لئے اجلاس بلایا جائے ۔
مولانا لطف الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اجلاس نہیں بلائے گی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پبلک سکولوں کو پرائیویٹ سکول سپورٹ پروگرام کےتحت چلانےکافیصلہ