قومی ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی

Mar 18, 2025 | 10:19:AM
قومی ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنگی ہوابازی میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیروایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے.

سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے انھوں نے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی.

 سن 1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا۔

مزید پڑھیں:خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک

ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔ 

ایم ایم عالم  کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر  فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔

ایم ایم عالم نے سن 65 کی پاک، بھارت کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل 11 بھارتی طیاروں کو تباہی سے دوچار کیا۔

18 مارچ سن 2013 کو طویل علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔