عوام کہاں جائیں،1 لیٹر پیٹرول پر107روپے12پیسے ٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنز وصولی کاانکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) شہری پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجن کے بوجھ تلے دب گئے،ایک لیٹرپیٹرول پر107روپے 12پیسے ٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنز کی وصولی کاانکشاف ۔
ذرائع کے مطابق حکومت عوام سے ایک لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل پر104روپے59 پیسےٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنزکی وصولی کر رہی ہے،پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر70روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بارپیٹرولیم لیوی کاسب سےزیادہ بوجھ شہریوں پرلاددیا گیا،پیٹرول کے فی لیٹرمیں15روپے28 پیسے کسٹمز ڈیوٹی شامل،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹرمیں15 روپے78 پیسے کسٹمزڈیوٹی شامل۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8روپے64پیسےفی لیٹرڈیلرزکمیشن وصول کیاجارہاہے،فی لیٹر پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر7روپے87پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کامارجن عائدہے،پیٹرول کے فی لیٹر میں 5روپے33پیسےان لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن شامل،ہائی اسپیڈ ڈیزل کےفی لیٹرمیں2روپے30 پیسے آئی ایف ای ایم شامل،اس وقت پیٹرول،ڈیزل پرکسی قسم کا کوئی سیلزٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے پہلےپیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت148روپے51پیسےفی لیٹر بنتی ہے جبکہ شہریوں کےلیےپیٹرول کی قیمت255 روپے63پیسے فی لیٹرمقررہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت154روپے06 پیسےفی لیٹر بنتی ہے، جبکہ شہریوں کے لیےہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت258روپے64 پیسےفی لیٹر مقرر ہے،
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی