جعفر ایکسپریس حملہ،جہنم واصل کئے جانیوالے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)جعفر ایکسپریس میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا۔
ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کئے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جہنم واصل کئے گئے، جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور مسافروں کو بازیاب کروایا،دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں ہر طرح کا غیر ملکی اسلحہ بھی موجود تھا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، یہ وہی دہشتگرد تھے جو نہتے اور معصوم مسافروں کو یرغمال بنا کر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کہاں جائیں،1 لیٹر پیٹرول پر107روپے12پیسے ٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنز وصولی کاانکشاف