امن و امان کا قیام اہم ترجیح ،پولیس کو 5.5 ارب روپے فوری جاری کرینگے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا 

Mar 18, 2025 | 17:49:PM
امن و امان کا قیام اہم ترجیح ،پولیس کو 5.5 ارب روپے فوری جاری کرینگے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اہم اجلاس،علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ  امن و امان کا قیام موجود صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے۔وزیر اعلٰی کی پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری،  انسپکٹر جنرل پولیس،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام کی شرکت  کی،وزیر اعلیٰ نے پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لئے تین ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا،پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی ماندہ منصوبوں کے لئے 500 ملین روپے اور پولیس کے لئے نائٹ ویژن گوگلز، سنائپرز اور دیگر آلات کے لئے 720 ملین روپے جاری کرنے کا حکم۔
اجلاس میں وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں اور افسران کے لئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئےپولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا، پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا بھی اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں پولیس افسران کی تنخواہیں دیگر تمام صوبوں جبکہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہیں ۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن و امان کا قیام موجود صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کو ہر لحاظ سے مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے،  موجودہ صوبائی حکومت شروع دن ہی سے پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے،پولیس کی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے،  ولیس کو سکیورٹی کے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانا ہمارے لئے سب سے مقدم ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،خیبر پختونخوا پولیس انتہائی جوانمردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، ہمیں پولیس کی کارکردگی اور پولیس جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کی ضرورت پوری کرنے میں وسائل کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دے گی،۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کہاں جائیں،1 لیٹر پیٹرول پر107روپے12پیسے ٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنز  وصولی کاانکشاف