بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلیٰ وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس ) بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا, نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 22 اپریل سے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22. 23 اور 24 اپریل کو بنگلہ دیش جائینگے, دورہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے باضابطہ مذاکرات کرینگے,اسحاق ڈار بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے, بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد نئی قیادت پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات چاہتی ہے, دورہ میں متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے, دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے معاہدہ پر کام جاری ہے, اس کےعلاوہ تعلیم و ثقافت میں تعاون، تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ پر سمجھوتے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کہاں جائیں،1 لیٹر پیٹرول پر107روپے12پیسے ٹیکس،ڈیوٹیزاورمارجنز وصولی کاانکشاف