پلیز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،کیونکہ اب پردہ کرتی ہوں،زرنش خان 

Mar 18, 2025 | 22:45:PM
پلیز میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں،کیونکہ اب پردہ کرتی ہوں،زرنش خان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ مشہور اداکارہ زرنش خان  جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی تھیں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں کیونکہ میں اب پردہ کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق زرنش خان نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں، میں اب پردہ کرتی ہوں اسلئے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں، آپ سب کیلئے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔

واضح  رہے کہ زرنش خان نے 2023 میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:بھاگو بھاگو،شہد کی مکھیوں کا میت کے شرکا پر حملہ،50 افراد زخمی