کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، الرٹ جاری

کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

May 18, 2024 | 12:30:PM
 کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام محکموں کو الرٹ جاری  کردیا۔

 ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر  اقدامات کی ہدایات جاری کردیں،گائیڈ لائنز میں 2015 میں ہیٹ ویو سے اموات کا بھی ذکر کیا گیا۔

 ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کے ایم سی اور شہری حکومت کے اداروں کو  ہدایات جاری کیں،ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور ایمبولنس سروسز کو بھی الرٹ کردیا،محکمہ اطلاعات اور محکمہ تعلیم کیلئے بھی گائیڈ لائنز جاری کردیں

دھوپ میں مزدوری کرنے والوں کیلئے بھی  ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ،آئس فیکٹریز کو بغیر رکے 24 گھنٹے برف بنانے اور  کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کےزیر اثر کے ای کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم دیا گیا اور اور  بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:کوسٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، میاں بیوی جاں بحق
 اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،ایمرجنسی سینٹرز میں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے، کے ای کو ہدایت جاری کردیں گئیں۔