سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم )سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرکواسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا احتجاج کا فیصلہ کیاہے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے احتجاج ہتک عزت بل کے حوالے سے ہوگا ، اسمبلی کے علاوہ اراکین اسمبلی نےمال روڈ پر بھی احتجاج ریکارڈ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی صحافیوں کیساتھ یکجہتی کیلئےواک بھی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا ،مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس،سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا