(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف مکمل طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے،انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ(سی ڈی اے )اور پولیس کو تجاوزارت کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے کا حکم دیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوانے ایکشن لیتے ہوئےاسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سسنگ جانی راجہ گلفراز فارم ہاؤس کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیااور ایک فیکٹری سیل کردی گئی، حکام کا کہنا ہےکہ24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہاوس بنایا گیا تھا،ڈی سی سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونلز کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر