گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

May 18, 2024 | 21:16:PM
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں،علی ظفر کو فنی خدمات پر ملکی اور غیر ملکی متعدد ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ممتاز گلوکار،موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا،علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم حقہ پانی کے گانے چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے حمدیہ اور نعتیہ کلام کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔انہوں نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم تیرے بن لادن سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے، اردو کے علاوہ اداکار نےاردو کے علاوہ   پشتو ، سرائیکی اور بلوچی گانوں میں بھی آواز کا جادو  جگایا ۔

پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیلگو اداکار نے ساتھی اداکارہ کی موت کےبعد خودکشی کرلی