غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی:اداکارہ ملائیکہ ریاض

May 18, 2024 | 21:28:PM
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی:اداکارہ ملائیکہ ریاض
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہاہے کہ غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی۔

اداکارہ ملائیکہ ریاض سےایک انٹرویومیں میزبان نے پوچھا کہ زندگی میں کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟جس پراداکارہ نے بتایا کہ فی الحال تو زندگی میں کوئی نہیں ہے، ایسا لڑکا چاہیے جو انڈسٹری میں رہتے مجھے سپورٹ کرے اور سیٹلڈ ہونا چاہیے میں غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، جتنی میں امیر ہوں اتنا امیر ہونا چاہیے،ملائیکہ ریاض نے کہاکہ لڑکا فیملی کے ساتھ رہتا ہو میں اکیلی نہیں رہ سکتی، فیملی والا ماحول ہونا چاہیے۔

ایک سگیمنٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اکیلے نہیں سو سکتی، جب شروع میں کراچی آئی تھیں تو سورج نکلنے کے بعد سوتی تھیں اور 2ے 3 گھنٹے بعد شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں،انہوں نے بتایاکہ اب چھوٹے بھائی کو بلا لیا ہے تو ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوتی،اداکارہ ایمن زمان سے لڑائی سے متعلق ملائیکہ ریاض نے بتایاکہ مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ کس بات پر لڑائی ہوئی تھی لیکن میں کسی سے بھی لڑائی کو دل میں نہیں رکھتی سوچتی ہوں کہ غلطی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب ایمن زمان سے میری بہت اچھی دوستی ہوگئی ہے،ایک سوال کے جواب میں ملائیکہ نے بتایاکہ عمران ہاشمی کی فلموں کے گانے پسند ہیں لیکن ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن اب عمران ہاشمی کا جو کم بیک ہوا ہے وہ بہت اچھا لگا۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں