بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر سےشادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے کہا ہے کہ ان کی کرن ویر مہرا کے ساتھ شادی زندگی کے سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
بھارتی ریئیلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14سے شہرت حاصل کرنے والے کرن ویر مہرا کی سابقہ اہلیہ،ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندھی سیٹھ نے اداکار کرن ویر مہرا کے ساتھ اپنی ناکام شادی سے متعلق بات کی، ندھی سیٹھ نے بتایاکہ ان کا کرن ویر سے شادی کا فیصلہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا اب انہیں بے حد احساس ہوتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں دوبارہ پیار ملا ہے،ان کے خاندان نے انہیں نئے رشتے کے لیے منظوری بھی دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کرن ویر کے ساتھ شادی کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی،اس شادی کے دوران کرن ویر کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت تنگ اور کڑا تھا، جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں تو میں نے اس رشتے کو ختم کرنا ہی مناسب سمجھا۔
یہ بھی پڑھیں: غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی:اداکارہ ملائیکہ ریاض