وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرغرستان واقعے پر پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابط، تشویش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ کے خلاف تشدد کے واقعات پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نےکرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطے میں وزیر اعلیٰ نےپر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ نے سفیر سے پاکستانی طلبہ کی خیریت دریافت کی، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی با حفاظت وطن واپسی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی انہوں نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کی وطن واپسی کے اخراجات صوبائی حکومت کی طرف سے ادا کرنے کی پیشکش کی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت ان طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے درکار تمام تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی، صوبائی حکومت کے حکام کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے اور طلبہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،والدین پریشان نہ ہوں طلبہ کو بحفاظت لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، بیرون ملک زیر تعلیم طلبہ قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت پاکستانی طلبہ کے ساتھ ہے ،تمام پاکستانی طلبہ کی خیریت کے لئے دعا گو ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی چیلینج کردی