لاہور اور ملتان کے علاہ تمام ڈویژنز میں سکول کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری 

Nov 18, 2024 | 20:43:PM

(24نیوز)لاہور اور ملتان کے علاہ تمام ڈویژنز میں سکول کھلیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سموگ کی صورتحال بہترہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور اور ملتان کے علاوہ تمام ڈویژنز میں کل تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پونے 9سے پہلے کوئی بھی سکول نہیں کھولنا چاہیے،اساتذہ اور طلبا کا ماسک پہنا لازمی ہوگا ،سکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز پر پابندی ہوگی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹیز کلاسز کے حساب سے چھٹی کے اوقات جاری کریں گے ،فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت نے سردیوں میں پسینے نکلوا دیئے

مزیدخبریں