تحریک انصاف کااحتجاج، اسلام آباد میں اضافی رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کرنے کی تیاریاں 

Nov 18, 2024 | 23:58:PM

(اویس کیانی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کی جانب سے احتجاج  کی کال کے بعد وفاقی حکومت نے تیاریاں شروع کردیں، شہر بھر میں رینجرز اور اضافی ایف سی تعینات کرنے فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے احتجاج کے لیے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا،اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار  اہلکاروں کی خدمات مانگ لیں،رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی)  کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کردیئے، وزارت داخلہ نےرینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد پولیس نے 22 نومبر سے رینجرز اور اضافی ایف سی کی خدمات مانگی ہیں،اسلام آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگی ہیں،فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ 

آئی جی اسلام آباد پولیس نے خط لکھ کر رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی سفارش کی ہے ،امن و امان کی صورتحال کوہینڈل کرنےکے لیےرینجرز اورایف سی کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں: نیب لاہور کی 17 سال بعد  بینک آف پنجاب ریفرنس واپس لینے کی درخواست خارج

مزیدخبریں