پاکستان کی غزہ کےاسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے کیونکہ عالمی انسانی قانون ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
Strongly condemn the Israeli attack on Al-Ahly Al-Mamadany Hospital in Gaza, causing immense civilian casualties. Targeting a hospital, a sanctuary for those in need, is an indefensible act of inhumanity. International humanitarian law give protection to hospitals and medical…
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) October 18, 2023
نگران وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیل کے اندھا دھند حملے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے:چینی صدر
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تشدد روکنے کے فوری اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داروں کا احتساب کرے اور اسرائیل کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔
واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے اورصیہونی افواج کے ہسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔