پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی

Oct 18, 2024 | 17:23:PM
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے  قائم   پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 نکاتی ایجنڈا خصوصی کمیٹی نے منظور کر لیا26 نکاتی ایجنڈے میں زیادہ تر تجاویز عدالتی اصلاحات کے متعلق تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے آئینی ترامیم کو دو حصوں میں پیش کرنے پر غورکا فیصلہ کرلیا ہے،پہلے مرحلے میں عدالتی اصلاحات پر مبنی آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تجویز سامنے اٰٗٓئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمان کمیٹی میں آج آئینی ترمیم کے چوتھے مسودے پرغور کیا جارہا ہے،مسودے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی کی تجاویز یکجا کی گئی ہیں۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو اس مسودے پر اعتماد میں لیا جارہا ہے،مولانا فضل الرحمان عدالتی اصلاحات کی حد مکمل اتفاق رائے کے لئے کوشاں ہے ،26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل کابینہ میں پیش کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:  قاضی بچ گیا ،مولانا پی ٹی آئی سے ہاتھ کرگئے