پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

Oct 18, 2024 | 18:08:PM

(24نیوز)پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق کابینہ، صدریا وزیراعظم کو بھیجی گئی سفارشات سے متعلق کوئی عدالت پوچھ نہیں سکے گی،آرٹیکل 175اے میں ترمیم کرکے جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعداد بڑھانے کی تجویز ہے،جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے ساتھ سپریم کورٹ کے 4سینئر ترین جج شامل کرنے کی تجویزہے، مجوزہ ترمیم کے مطابق وزیرقانون، اٹارنی جنرل، پاکستان بار کا نامزد وکیل جوڈیشل کمیشن کے رکن ہونگے،جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی ور سینیٹ کے 2،2ارکان شامل کرنے کی بھی تجویزہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایک ایک رکن کا تعلق حکومت اوراپوزیشن سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا،قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

مزیدخبریں