(24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ارکان کو خوشخبری دیتاہوں کہ آئینی ترمیم سےمتعلق ہماری آخری ملاقات ہے،کوشش ہوگی آئینی ترمیم کو اتفاق رائے کے ساتھ کامیاب کرائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم آئین سازی کی طرف بڑھ رہے ہیں،تقریباًاتفاق ہوچکا ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور ن لیگ کا مشترکہ اتفاق ہوچکاتھا،ان کا کہنا تھا کہ کچھ شکایات سامنے آئیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،خورشید شاہ نے پارلیمنٹیرینز کی شکایات کانوٹس لیا ہے،اس اتفاق رائے کے بعد بھی شکایات افسوسناک ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے ارکان کا بہت شکرگزارہوں،پارٹی رہنماؤں کو باربار اہم اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد آناپڑا،
ارکان کو خوشخبری دیتاہوں کہ آئینی ترمیم سےمتعلق ہماری آخری ملاقات ہے، کوشش ہوگی آئینی ترمیم کو اتفاق رائے کے ساتھ کامیاب کرائیں،میثاق جمہوریت میں جو چیزیں پہلے نہ ہوسکیں اب وہ ہونے جارہی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور ن لیگ کا مشترکہ اتفاق ہوچکاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے مسودہ کی منظوری دے دی