کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری،بجلی فراہمی میں اہم سنگ میل

Oct 18, 2024 | 22:05:PM

(اشرف خان)  کراچی کو کینپ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی،کے-الیکٹرک نے 500 کے وی کا کے کے آئی گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا۔

کے کے آئی گرڈ 500کےوی کا کراچی میں میں اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے،کے کے آئی گرڈ کےذریعے نیشنل گرڈ اور کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بجلی کی ترسیل کا کامیاب کنکشن ہو گیا ہے۔

کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی نے  سوشل میڈیا پر بیان جاری کیاجس میں ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، ایک اور تاریخی لمحہ ہے ، کے-الیکٹرک  کے جدید ترین 550 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو قابل اعتماد، سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہوگئی، یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت دے گا۔ 

مونس علوی  نے کہا کہ حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا این پی سی سی، این ٹی ڈی سی کا شکریہ اداکرتا ہوں،پی اے ای سی، سیمنز، نیسپاک اور دیگر کا بھی تہہ دل سے شکریہ کرتا ہوں ان سب نے  کراچی کے پہلے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کو دسمبر 2022 میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے میں بھرپور معاونت کی۔  

یہ بھی پڑھیں :ڈرگ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن ملکی مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے: محسن نقوی

مزیدخبریں