تحریک انصاف اور جے یو آئی کو مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا چاہئے:حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ا میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی حکومت سے بات کیوں کررہے ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو یہ ترمیم مسترد کرنا چاہئے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)اورپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کو مکمل مسترد کرنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت مرضی کی عدلیہ اور چیف جسٹس چاہتی ہے،اس موقع پر ترمیم کا فائدہ صرف حکومت کو ہوگا،حکومت کے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔
ان کاکہنا تھاکہ پہلے منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں اس کے بعد کوئی بھی عمل شروع ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی اور پی ٹی آئی وفد ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا