’سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتادیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں، سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے، چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرنا ناممکن ہے، مولانا فضل الرحمٰن سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کے تحفظات بہت زیادہ تھے، جے یو آئی کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین، ججز اور بارز کے اراکین بھی ہوں، ایک کچا ڈرافٹ پیش کیا گیا جس پر جے یو آئی کے زیادہ اور پی پی کے کم اعتراضات تھے، پیپلزپارٹی اپنا ڈرافٹ اب جے یو آئی کے پاس پہنچائے گی تاکہ مشترکہ ڈرافٹ لائیں۔
ضرورپڑھیں:جلسے کا شور، لاہور سےپی ٹی آئی کی اہم شخصیات گرفتار
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جا رہا ہے، ڈرافٹ میں وزیر قانون، ان کی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے، آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ آئنی ترمیم کو مسودہ کہیں اور سے آیا۔