190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

Sep 18, 2024 | 17:23:PM

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کا درخواست بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا،درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات دور کر دیئے،عدالت کی رجسٹرار آفس کو کیس 26 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ کو بڑا ریلیف  مل گیا

مزیدخبریں