(طیب سیف) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا۔
چیئر مین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومتی سٹیک ہولڈرز نے کہا یہ جو ڈرافٹ ہے اصل نہیں ہے، موجودہ گردش کرتا ہوا ڈرافٹ دونوں پارٹیوں نے مسترد کیا ہے، سیاست میں کسی کی شکست نہیں ہوتی اور کسی کی جیت نہیں ہو تی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے مسودوں کو مسترد کردیا،اپوزیشن باہمی مشاورت سے فیصلہ کریگی، اسد قیصر
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر ہی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے مولانا فضل الرحمان سے منسوب بیان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔