(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈسٹرک مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے طلب کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ کسی دفعہ 144 کو نہیں مانیں گے، جس پر ڈسٹرک مانیٹرنگ آفیسر لاہور عمر مقبول نے نوٹس جاری کرتے ہوئے دفتر طلب کر لیا، ڈی ایم او کے مطابق شیر افضل مروت کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی