(محمد حسن) حیدرآباد ضلعی انتظامیہ نے آٹے کے نئے سرکاری نرخ مقرر کردیئے۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے آٹے کے نئے سرکاری نرخ کا باقاعدہ نوٹیفکیش جاری کر دیا، ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹا چکیوں پر فی کلو آٹے کی سرکاری قیمت 111 روپے، عام دکانوں پر چکی کے آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت 116 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایکس مل پر آٹے کی فی کلو قیمت 103 روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی شامت آ گئی، عدالت کا بڑا حکم