ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا، بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست 

Apr 19, 2025 | 17:45:PM
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا، بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلیا، قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، اس طرح قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ 

لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس میچ میں بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

 پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ،بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹر منیبہ علی 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: PSL: ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آج مد مقابل