صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق

کیپشن: صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(انوارالحق) خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
تفسیلات کے مطابق گاؤں مرعزمقبر ہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2فراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے میں 65 سالہ محمد صفدر اور 38 سالہ محمد بابر شامل ہے،مرنے والوں کا تعلق مردان اور زیدہ سے بتایا جاتا ہے ،مقتولین آپس میں رشتہ دار تھے ،جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے باچا حان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں، فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف چھاپے شروع کی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر