لیجنڈبھارتی اداکار رضا مراد پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے خواہشمند!
Stay tuned with 24 News HD Android App

(سجاد اظہر پیرزادہ) ایک ایسے وقت میں پاکستانی اداکار فواد خان انڈین فلم میں کام کرنے جارہے ہیں اور پوری دنیا میں بالی وڈ کی دھوم مچی ہے، اِس وقت بڑی خبر یہ آئی ہے کہ لیجنڈبھارتی اداکاررضامراد پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی اداکاررضا مراد نے 24 ڈیجیٹل کو بمبئی سے خصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں آپ جان سکتے ہیں کہ یہ بڑے بھارتی اداکار کس شدت سے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کریں۔
آپ کو 24 ڈیجیٹل پر موجود اس انٹرویو میں یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ ایک بالی وڈ ایکٹر کو پاکستان کے کون کون سے ڈرامے،پاکستان کے کون کون سے اداکار،اداکارائیں پسند ہیں اور اس انٹرویو کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ رضا مراد اپنی فلموں کے ڈائیلاگ بھی سنا رہے ہیں بلکہ اسی انداز میں اپنی گرجدار اور شاندار آواز میں وہ مشہور زمانہ ڈائیلاگ بول رہے ہیں جو آج بھی لوگوں کو ازبر ہیں۔
رضا مراد کو پاکستانی اشیا کی تعریف کرتے اور یہ بتاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہےکہ انہیں کس طرح سے پاکستان میں پیار ملتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ رضا مراد بھی خان ہیں۔ لیکن وہ اپنے نام کیساتھ خان کیوں نہیں لگاتے؟یہ جاننا بھی کسی دلچسپی سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میری زندگی میں بہت خوبصورت مرد آ کر جا چکاہے: نعیمہ بٹ