(اسرار خان) پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب کروا لئے، 2 اغوا کار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بازیاب مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمن حیدر کے نام سے ہوئی، تعلق اسلام آباد سے بتایا جارہا ہے، رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، ولیس ایکشن کے دوران غیر مصدقہ طور پر 02 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچہ میں فرار، پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس کاروائی میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ بازیاب مغویان بارے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا، وجہ کیا بنی