اداکار ورون دھون بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم"بارڈر2"کاحصہ بن گئے

سنی دیول نے جون میں 27 سال کے بعد فلم "بارڈر" کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا

Aug 19, 2024 | 10:25:AM
اداکار ورون دھون بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ورون دھون بھی پاکستان مخالف فلم"بارڈر2" کی کاسٹ کاحصہ بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی مکمل کاسٹ کا جلد اعلان کیا جائے گا اور اس کیلئے ایک بڑا ایونٹ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام کاسٹ اپنے مخصوص کرداروں میں سامنے آئے گی،یہ بھی بتایاجارہاہے کہ  گلوکار و اداکار دلجیت دوسانج بھی "بارڈر2" کی کاسٹ میں شامل ہیں اور وہ فلم میں ایک آرمی آفیسر کا کردارادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم"کالکی2898"نے مایوس کیا، پرابھاس جوکرکی طرح لگے،ارشدوارثی

 بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے رواں برس جون میں 27 برس کے بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا فلم "بارڈر" کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگی اور اسے ندھی دتا نے لکھا ہے۔

 بھارتی میڈیاکے مطابق "بارڈر2" کیلئے تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں اور اس کی کہانی پہلی فلم کے ساتھ ہی جوڑی جائے گی۔