بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا پٹرول کی قیمت سے متعلق بڑا فیصلہ

Aug 19, 2024 | 12:18:PM

 (ویب ڈیسک )بنگلادیشی حکومت نے عوام میں بے چینی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا  ۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، توانائی و معدنی وسائل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا ہے،وزارت کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر اخبارات میں منفی خبریں لگیں اور اس اضافے سے عوام میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ تھا، اس وجہ سے فی الحال پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا۔۔۔بجلی سستی،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  
     

مزیدخبریں