81سال کی عمرمیں بھی کام کیوں کررہاہوں؟ امیتابھ بچن نے خود ہی بتادیا
ہوسکتا ہے میرے کام کرنے سے متعلق آپ جو سوچ رہے ہیں وہ صحیح ہو اور شاید نہ بھی ہو،
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن81 برس کی عمرمیں بھی نہ صرف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں بلکہ مقبول بھارتی شو"کون بنے گا کروڑ پتی" کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں،ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ اتنے امیر ہونے کے باوجود بھی 81 سال کی عمرمیں کام کیوں کررہے ہیں؟اپنے حالیہ بلاگ میں"بگ بی"نے اس کاجواب دے دیاہے۔
سینئراداکار امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ بلاگ میں لکھاہے کہ لوگ مجھ سے کام کے سیٹ پر میرے کام کی وجہ پوچھتے رہتے ہیں اور میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے سوائے اس جواب کے کہ میرے پاس کام کرنے کا ایک اور موقع ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اس عمرمیں بھی کام کررہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:کولکتہ ریپ کیس،محسن عباس حیدر نے دنیابھرکی خواتین سے معافی مانگ لی
امیتابھ بچن نے مزیدلکھا کہ لوگ اپنی طرف سے اندازے لگا لیتے ہیں، میری نظر سے دیکھیں اور اصل وجہ جانیں، ہوسکتا ہے کہ میرے کام کرنے سے متعلق آپ جو سوچ رہے ہیں وہ صحیح ہو اور شاید نہ بھی ہو، آپ کو اپنے نتائج اخذ کرنے کی آزادی ہے اور مجھے اپنا کام کرنے کی، جو کام مجھے دیا گیا ہے، اگر یہی کام آپ کو ملتا تو آپ کیا کرتے؟ اگر کسی کو میرے کام کرنے سے مسئلہ ہے تو اسے چاہیے کہ وہ سیٹ پر جائے اور وجہ معلوم کرلے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار ورون دھون بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم"بارڈر2"کاحصہ بن گئے
امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ آپ نے جو کہا وہ میں نے سُن لیا، میں نے آپ کو کام کرنے کی وجہ بتا دی ہے، یہ وجہ میری ہے، بات ختم۔