کیااداکارعلی رحمٰن خان کو ہمسفر مل گئی ؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم

معروف اداکار اور فٹنس ماہر کی ایک ساتھ تصاویرکے بعد سوشل میڈیا پردونوں کوشوبز انڈسٹری کا نیا جوڑاقراردیاجارہا ہے

Aug 19, 2024 | 14:18:PM
کیااداکارعلی رحمٰن خان کو ہمسفر مل گئی ؟سوشل میڈیاپرافواہیں گرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز ستاروں کا نئے دوست بنانا عام سی بات ہے لیکن فنکاروں کے آپس میں زیادہ میل جول پرسوشل میڈیا پر افواہیں  گردش کرنے لگتی ہیں جیسے آج کل معروف اداکار علی رحمٰن خان اور فٹنس ماہر نصرت ہدایت اللّٰہ کی ایک ساتھ تصاویرکے بعد سوشل میڈیا پر کہاجارہاہے کہ  شاید"ہیر مان جا" اور "پرچی" جیسی  فلموں کے ہیرو علی رحمٰن خان کو ہمسفر مل گئی ہے۔

فیشن انڈسٹری میں مقبول شخصیت نصرت ہدایت اللّٰہ نے حال ہی میں اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ اپنی تصاویرشیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہیں،یہ  تصاویرسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جن سے متعلق متعدد پیجز کا دعویٰ ہے کہ علی رحمٰن خان اور فٹنس ماہر نصرت شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا ہے۔

ان  تصویروں کے کمنٹ باکس میں علی رحمٰن خان نے نصرت کے لیے سرخ دل کے ایموجی بنا کر محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ نصرت نے بھی اس کا جواب سُرخ دل بنا کر دیا ہے۔

 ڈرامہ سیریل "دیارِ دل" کے اداکار علی رحمان خان تاحال غیر شادی شدہ ہیں،وہ حال ہی میں نہ صرف سالگرہ کے موقع پر  نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ دیکھے گئے بلکہ دونوں کوفلم "دغاباز دل" کے پریمیئر پربھی ایک ساتھ دیکھاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:آمنہ الیاس اورعفان وحید کی فلم "مستانی"کاٹریلرریلیزہوگیا

واضح رہے کہ نصرت ہدایت اللہ 42 ڈے چیلنج کی بانی اورسی ای او ہونے کے ساتھ ایک سرٹیفائیڈ پی ٹی اینڈ نیوٹریشن کوچ بھی ہیں،وہ  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور ان کی زیادہ تر پوسٹس فٹنس کے بارے میں ہوتی ہیں۔