خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کا معاملہ، مرکزی ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے معاملے میں مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیقی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعرت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نےکیس کی سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیقی شناخت پریڈ مکمل کرنے کیلئے ایک دن کی مزید مہلت طلب کی، عدالت کا دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں کل تک توسیع کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ 20 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئرکردی